معاشرت - اخلاق و آداب

India

سوال # 63290

اگر شوہر گھر پر موجود نہ ہو ،کام کے سلسلے میں باہر گیا ہو تو اسکی بیوی کسی رشتے دار مرد مریض کی عیادت کر سکتی ؟شریعت میں کیا حکم ہے ؟

Published on: Jan 19, 2016

جواب # 63290

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 356-349/H=4/1437-U

بذریعہ موبائل فون یا کسی اور ذریعہ سے شوہر سے صاف اور صحیح بتلاکر اجازت لے لے اور جس کی عیادت کرنا ہو وہ محرم شرعی ہو مثلاً باپ بھائی چچا وغیرہ ہو تو عیادت کرنا جائز ہے۔ وللزوج أن یأذن بالخروج إلی سبعة مواضع زیارة الأبوین وعیادتہما وتعزیتہما أو أحدہما وزیارة المحارم اھ فتاوی بزازیہ ج۱ ص ۱۵۶ علی ہامش الفتاوی الہندیة ج۴ ص ۱۵۶۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات