• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 41109

    عنوان: ماں كا نان ونفقہ كس پر

    سوال: شوہر کے انتقال کے بعد بیوی نے اپنے شوہرکی سرکاری نوکری اپنے بڑی اولاد کو دیا لیکن اولاد کچھ سال بعد سے ما ں کو نہیں دیکھ رہا اور نہیں اپنی تنخوا ہ میں سے کچھ دے رہا ہے، جب کہ ایک چھوٹی بہن اور ایک چھوٹے بھائی کی شادی بھی ہونی ہے۔ اس حالت میں کیا بیٹے کی تنحوا ہ پر ماں کا کا کوئی حق نہیں؟ اور ہے کتنا؟ واضح رہے کہ بیٹے بیٹے کی شادی ہوگئی ہے۔

    جواب نمبر: 41109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1366-1369/M=10/1433 مسئولہ صورت میں اگر ماں محتاج ہے تو اس کا نفقہ بڑے بیٹے پر ہے جو کمائی کررہا ہے، نان ونفقہ کے لیے جتنی ضرورت ہو، یعنی جتنے پیسے سے ماں کے ضروری اخراجات پورے ہوجائیں اتنا وہ لے سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند