• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 42275

    عنوان: خلوت اور تنہائی میں بھی بلاضرورت ستر کھولنا نہیں چاہیے

    سوال: کیا انڈروئیر میں گھر میں ورزش کرنا جائز ہے لیکن گھر والوں کے سامنے نہیں یعنی ان کی غیر موجود گی میں اگر جائز نہیں تو کس بنا پر ؟

    جواب نمبر: 42275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1638-1638/M=12/1433 خلوت اور تنہائی میں بھی بلاضرورت ستر کھولنا نہیں چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اور فرشتوں سے بھی حیا کرنی چاہیے، لہٰذا چاہے گھروالے سامنے نہ ہوں صرف انڈرویئر میں ورزش نہ کریں، کم از کم ستر کا حصہ چھپا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند