معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 606660
اگر انجان آدمی کو سخت سست جملے کہہ دیے گئے تو اس کی تلافی کیسے کریں؟
میں کچھ روز قبل ایک ٹیکسی میں بیٹھا اور پھر جب میں اترا تو ٹیکسی ڈرائیور سے پیسے کے لین دین کے معاملے میں زبانی جھگڑا ہو گیا۔جس کے نتیجے تمہیں نے اسکی آل اولاد کو بد دعائیں دے دیں جو کہ سخت تھیں۔ زبان سے ایسے کلمات غصے میں نکل گئے جس سے اس کوبرا لگا اور اس نے اس کے نتیجے میں مجھے اور میری اولاد کو بد دعائیں دیں۔ اب جب میں گھر پہنچا تو احساس ہوا کہ میں اس کے بچوں کے بارے میں مجھ سے بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے ۔ لیکن میں اس ٹیکسی والے کو جانتا نہیں ۔ ملنا اس سے مشکل ہے ۔ جس کی وجہ سے اس سے براہ راست معافی تلافی بھی نہیں کر سکتا۔ کیا کوء راستا ہے کہ جو اس غلطی کی تلافی ہو سکے ۔میرے دل میں بے چینی ہے کیونکہ میں نے اپنے الفاظ سے اس کو دلی تکلیف پہنچائی ہے ۔ میری اس غلطی کی تلافی کا کوء حل ہو تو مجھے مطلع فرمائیں۔ آپ کا بہت احسان ہوگا۔
جواب نمبر: 606660
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 276-229/H=03/1443
اگر کسی وقت مل جائے تو اس وقت معافی تلافی کرلیں، باقی اس کے حق میں دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہیں غریبوں پر صدقہ کرکے اس کو ثواب پہونچاتے رہیں اس کے اور اس کے بچوں کے لیے دعاء کثرت سے کرتے رہیں اللہ پاک اس کے اور اس کے بچوں کے دلوں میں ڈال دے کہ وہ لوگ آپ کو معاف کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند