• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 43655

    عنوان: رات کو سوتے وقت کی جو سنتیں ہیں وہ دوپہر میں قیلولہ کے وقت بھی ادا کرنا ہے یا صرف رات کو سوتے وقت ؟

    سوال: رات کو سوتے وقت کی جو سنتیں ہیں وہ دوپہر میں قیلولہ کے وقت بھی ادا کرنا ہے یا صرف رات کو سوتے وقت ؟

    جواب نمبر: 43655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 233-201/N=3/1434 قیلولہ میں تھوڑی دیر لیٹ کر آرام کرلینا کافی ہے، سونا ضروری نہیں، لیکن اگر کسی کا ارادہ سونے کا بھی ہو تو سوتے وقت کی دعا وغیرہ پڑھ کر اور باوضو ہوکر سونا چاہیے یعنی رات کو سوتے وقت کی جو سنتیں رات کے ساتھ خاص نہیں ہیں ان کا تعلق صرف سونے سے ہے دن میں سوتے وقت بھی ان کا اہتمام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند