• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 15211

    عنوان:

    عام طور پر ہم کسی کو فون کرتے ہیں یا سنتے ہیں تو اپنی بات کو ہیلو سے شروع کرتے ہیں۔ شریعت میں اس کی کیا حیثیت ہے؟ کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہیلو کا مطلب ایک بددعا ہے۔

    سوال:

    عام طور پر ہم کسی کو فون کرتے ہیں یا سنتے ہیں تو اپنی بات کو ہیلو سے شروع کرتے ہیں۔ شریعت میں اس کی کیا حیثیت ہے؟ کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہیلو کا مطلب ایک بددعا ہے۔

    جواب نمبر: 15211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1325=1325/م

    ہیلو کا مطلب بددعا تو ہم نے کہیں نہیں پڑھا اور نہ کسی سے سنا، البتہ فون پر بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا چاہیے یہی اسلامی طریقہ ہے، اور غیروں کے طریقے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند