• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 50268

    عنوان: آج كے ماحول میں نرمی سے بات كرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آج کل دیکھتے ہیں کہ جس سے نر می سے بات کرو وہ کمزور سمجھ کر اجازت نہیں کرتا یا کمزور سمجھ کر سخت انداز سے بات کرتاہے ، کیا میں نرمی کے بجائے سخت (سریس انداز میں ) سے بات کروں تو گناہ ہوگا ؟ جواب کا انتظاررہے گا۔

    جواب نمبر: 50268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 257-203/D=3/1435-U سختی کے مقابلہ میں نرمی، تنگی کے مقابلہ میں وسعت، شدت کے مقابلہ میں سہولت، بدخلقی کے مقابلہ میں خوش خلقی، تند روئی کے مقابلہ میں خوش روئی، کرختگی کے مقابلہ میں نرم گفتاری پسندیدہ اوصاف ہیں، لیکن وقت ضرورت حسب موقعہ ان کے مقابلات کا اختیار کرنا بھی جائز ہے بلکہ کبھی ضروری ہوجاتا ہے، پس حسب موقع کام کیجیے، بیجا غصہ اور بدخلقی سے پرہیز کیجیے: کلّم الناس علی قدر عقولہم وأنزل الناس منازلہم پر عمل پیرا ہوئیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند