• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 603253

    عنوان:

    مسجد میں چائے /قہوہ پینا

    سوال:

    ہمارے گاؤں میں یہ رواج ہے کہ بہت سالوں سے مسجد میں کلمات پڑھتے ہیں اور اپنے اپنے اموات کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں، اس دوران پانچ پانچ سات سات گھر مسجد میں قہواہ لاتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ اس بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟

    جواب نمبر: 603253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 560-464/D=07/1442

     مثل رسم کے اس کا التزام نہ کیا جائے تو کلمات یعنی تیسرا کلمہ یا آیت کریمہ لا إلٰہ إلا أنت سبحانک إني کنت من الظالمین یا کلمہ طیبہ پڑھ کر ایصال ثواب کرنا جائز ہے اور اموات کے لئے مغفرت کی دعا کرنا بھی درست ہے۔ قہوہ لانے کی بھی پابندی اور التزام یا کسی پر لازم کرنا نہ ہو تو گنجائش ہے لیکن کسی خاص نیت سے یہ اعمال کرنا یا رسم کے طور پر اس کا التزام کرنا غلط ہے کیونکہ ایسی چیزیں بسااوقات بدعت ہوجاتی ہیں یا شرعاً مکروہ ہوتی ہیں۔

    وفی البزازیة: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثالث وبعد الاسبوع ونقل الطعام الی القبر فی المواسم، واتخاذ الدعوة لقرأة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم الخ (شامی: 1/664)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند