• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 55439

    عنوان: کیا جیٹھانی کے والدین کو پیار میں امی ابو کہہ سکتے ہیں یا صرف والدین کو ہی بول سکتے ہیں؟

    سوال: کیا جیٹھانی کے والدین کو پیار میں امی ابو کہہ سکتے ہیں یا صرف والدین کو ہی بول سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 55439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1459-999/L=12/1435-U جیٹھانی کے والدین کو از راہ محبت امی ابو کہہ سکتے ہیں، اس کی گنجائش ہے۔ وہذا کلہ إذا کان دعائہ بالبنوة، أو الأبوة علی طریق ادعاء الجاہلیة، ومعتقداتہم، وأما إذا کان لمحض التحنن،وإظہار الشفقة فلا بأس بہ، والاجتناب عنہ أفضل لمکان صورة النہي، وذلک لما قال الآلوسي في روح المعاني: وظاہر الآیة حرمة تعمد دعوة الأنساب لغیر أبیہ ولعل ذلک فیما إذا کانت الدعوة علی الوجہ الذي کان في الجاہلیة، وأما إذا لم تکن کذلک کما إذا یقول الکبیر للصغیر علی سبیل التحنن، والشفقة یا ابني وکثیرا ما یقع ذلک۔ فالظاہر عدم الحرمة․ (أحکام القرآن للعلامة شفیع العثماني : ۳/۲۹۱، ۲۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند