• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 28129

    عنوان: اگر میں نے قربانی کی ہے اور ہم نے قربانی کی کھال ایسی تنظیم کو دیدی ہے جو مشکوک ہے یعنی وہ دہشتگردی اور قتل وغارت کرنے میں ملوث ہے تو اس کا ہماری قربانی پر کتنا اثر پڑے گا؟کراچی میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر ایسی تنظیمیں زبردستی کھال لے جاتی ہیں اور بعض لوگ ان لوگوں سے ڈر کر جان بچانے کے لیے جان بوجھ کر کھال دیتے ہیں ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: اگر میں نے قربانی کی ہے اور ہم نے قربانی کی کھال ایسی تنظیم کو دیدی ہے جو مشکوک ہے یعنی وہ دہشتگردی اور قتل وغارت کرنے میں ملوث ہے تو اس کا ہماری قربانی پر کتنا اثر پڑے گا؟کراچی میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر ایسی تنظیمیں زبردستی کھال لے جاتی ہیں اور بعض لوگ ان لوگوں سے ڈر کر جان بچانے کے لیے جان بوجھ کر کھال دیتے ہیں ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 28129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 38=16-1/1432

    قربانی کی صحت پر تو اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ کھال کی بابت مقامی علمائے کرام سے مشورہ کرسکتے ہوں تو کرکے اس پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند