• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49124

    عنوان: مسئلہ قربانی

    سوال: میں نے ایک مسئلہ پوچھا تھاکہ ایک بکری قربانی کیلے  پالاتھا وہ مرگی تو کیابکری کا ہی قربانی دینی ہوگی یاگاے اونٹ کی قربانی بدلے میں دی جاسکتی ہے ۔اسکا جواب اب تک نہیں ملاہے براے  کرم جلد جواب ارسال فرماییں ۔

    جواب نمبر: 49124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1455-1455/M=1/1435-U اگر آپ صاحب نصاب ہیں، یعنی آپ پر قربانی واجب ہے اور قربانی سے پہلے بکری مرگئی، تو بکری مرجانے کے بعد بھی آپ پر وجوب برقرار ہے، البتہ اختیار ہے چاہے اونٹ گائے وغیرہ میں حصہ لے کر قربانی کردیں یا دوبارہ بکری ہی خریدکر قربانی کردیں،اور اگر ایام قربانی گزرگئے اور قربانی نہ کرسکے تو قیمت کا صدقہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند