• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 604223

    عنوان:

    جانور ذبح كرنے كے بعد ٹھنڈا ہونے سےپہلے حوض وغیرہ میں گرجائے تو اس كے گوشت كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص قربانی کا جانورذبح کرنے کے بعد فورا اس جانور بڑے حوض میں گر جائے تو اس جانور کا حکم کیا ہے ؟ بحوالہ کتب جواب فرمائیں۔

    حضرت جلد سے جواب فرمائیں تو بہت شکرگزار ہوگا کیوں کہ ابھی گوشت فریج میں موجو ہے ۔

    جواب نمبر: 604223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 934-695/H=08/1442

     ذبح کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد اگر جانور حوض میں گر جائے تو اُس کا گوشت حلال ہے۔ وان ذبح الشاة فاضطربت فوقعت فی ماءٍ أو تردت من موضع لم یضرہا شیء؛ لان فعل الذکاة قد استقر فیہا فانما انزہق حیاتہا بہ ولا معتبر بعد استقرار الذکاة فہذا لحم وقع فی ماءٍ أو سقط من موضع کذا فی المبسوط اھ (الباب الثالث فی المتفرقات من کتاب الذبائح فی الفتاوی الہندیة: 5/359، ط: دارالکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند