عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 13396
عقیقہ
کے لیے کیا ساتویں دن کی قید ہے یا کسی اور دن بھی کیا جاسکتا ہے مجبوری کی صورت
میں؟ (۲)کیا بکرا ذبح کرنا او رسر منڈانا دونوں کام
ایک ہی دن کرنا ضروری ہیں یا پھر کوئی گنجائش ہے؟
عقیقہ
کے لیے کیا ساتویں دن کی قید ہے یا کسی اور دن بھی کیا جاسکتا ہے مجبوری کی صورت
میں؟ (۲)کیا بکرا ذبح کرنا او رسر منڈانا دونوں کام
ایک ہی دن کرنا ضروری ہیں یا پھر کوئی گنجائش ہے؟
جواب نمبر: 1339601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 883=883/م
ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے، اگر ساتویں دن نہ کرسکے تو جب کرے ساتویں دن ہونے کا خیال کرلینا بہتر ہے۔ یستحب لمن ولد لہ ولد أن یسمیہ یوم أسبوعہ ویحلق رأسہ ویتصدق الخ
(۲) مذکورہ دونوں کام ایک ساتھ یا ایک ہی دن ہونا ضروری نہیں، آگے پیچھے ہوجائے تب بھی مضائقہ نہیں، گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا قربانی کا پیسہ کسی ٹرست کودینا جائز ہے یا پھر خود قربانی کرنی چاہیے؟
4429 مناظراگر
لڑکے کے عقیقہ میں اس کی طرف سے صرف ایک بکری کی قربانی کی گئی ہے تو کیا اس کا
عقیقہ درست ہوگا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔
ذبیحے کی گردن تن سے جدا ہوجانے کا حکم
3843 مناظرجب کسی عورت کا انتقال ہوتاہے تو کیا اس کا شوہر اس کو مرنے کے بعد دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں دیکھ سکتا ہے تو کیوں؟ ٹھیک اسی طرح جب کسی مرد کا انتقال ہوتاہے تو کیا اس کی بیوی اس کو مرنے کے بعد دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟ اگر دیکھ سکتی ہے تو کیوں؟ (۲)ایک والد ہے اور اس کا لڑکا ہے دونوں کی ایک کمپنی میں علیحدہ نوکری ہے یا ان دونوں کا علیحدہ کاروبار ہے تو کیا ان دونوں پر قربانی کرنا فرض ہے یا ایک کرسکتا ہے اور دوسرے کا نام قربانی میں لیا جائے گا؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔ (۳)کیا گھر کے تمام لوگوں پر قربانی فرض ہے؟ (۴)میاں اوربیوی ہیں اور ان کے دو چھوٹے بچے ہیں اور شوہر قربانی کرنا چاہتاہے تو کیا اس کو اپنی بیوی اور بچوں کی طرف سے قربانی کرنا ضروری ہے؟ (۵)اگر بیوی بھی مال دار عورت ہے اوروہ بھی نوکری کرتی ہے تو کیا اس کو علیحدہ قربانی کرنی ہوگی اپنے شوہر کے ساتھ یا یہ صرف اس کے شوہر پر ہے؟ برائے کرم جہاں تک ممکن ہوسکے تفصیل سے لکھیں ۔ (۶)جب کسی مرد کا انتقال ہوتا ہے تو کیا عورت پر عدت ضروری ہوتی ہے یا اس کا کوئی متبادل موجود ہے؟
9002 مناظر