عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 605860
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر قربانی کرنا؟
سوال یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر قربانی کس مال سے کریں یعنی میں دو قربانی ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے اور ایک اپنی جانب سے ، بکرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے اور اپنی جانب سے بڑے میں حصہ لینا چاھتا ہوں، اس پر ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ آپ کی قربانی واجب ہے اس لئے اپنے نام سے بکرے میں قربانی کریں کیونکہ واجب کی ادئیگی میں عمدہ مال خرچ کرنا چاہئے تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟
جواب نمبر: 605860
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 52-39/D=01/1443
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا مستحب ہے اور خود آپ اگر صاحب نصاب ہیں تو آپ پر اپنی قربانی واجب ہے۔
بکرا اور بڑے جانور کا حصہ جس کی طرف سے جو چاہیں کردیں ادائیگی صحیح ہوجائے گی۔ قیمت کے اعتبار سے جو مہنگا ہوا س کی قربانی افضل ہے۔ سبعة من الرجال اشتروا بقرةً بخمسین درہماً للاضحیة، وسبعة آخرون اشتروا سبع شیاہٍ بمائة درہم تکلموا ان الافضل ہو الاول او الثانی، والمختار ان الافضل ہو الثانی۔ (ہندیة: 5/299)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند