• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 26191

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا قربانی اور عقیقہ ایک ساتھ ہوسکتاہے؟اگر دوبچوں (لڑکا اور لڑکی) کا عقیقہ کرنا ہو اور عید پہ قربانی بھی کرنی ہو تو دونوں کا ارادہ کرکے قربانی اور عقیقہ ہو سکتاہے؟اور اس کے لیے دوبکرے کافی ہیں یا دوسے زیادہ کا ہونا ضروری ہے ؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا قربانی اور عقیقہ ایک ساتھ ہوسکتاہے؟اگر دوبچوں (لڑکا اور لڑکی) کا عقیقہ کرنا ہو اور عید پہ قربانی بھی کرنی ہو تو دونوں کا ارادہ کرکے قربانی اور عقیقہ ہو سکتاہے؟اور اس کے لیے دوبکرے کافی ہیں یا دوسے زیادہ کا ہونا ضروری ہے ؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 26191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1586=1132-11/1431

    ایک ہی جانور میں اگر وہ چھوٹا جانور ہے، قربانی اور عقیقہ دونوں کی نیت کرنا صحیح نہیں ہاں اگر جانور بڑا ہو اوراس میں کچھ حصے عقیقے کی طرف سے اور کچھ حصے قربانی کی طرف سے کرلیے جائیں تو یہ درست ہے، واضح رہے کہ لڑکے کی طرف سے دو بکرے یا بڑے جانور سے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک بکرے یا بڑے جانور سے ایک حصہ بطور عقیقہ کرنا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند