• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605772

    عنوان:

    سینگ ٹوٹے جانور كی قربانی درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال۔1.نذر یا منت کی قربانی سے پہلے کیا واجب قربانی کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال۔2۔اگر قربانی مشترک ہو تو کیا ہر ایک کی اجازت یا ہر ایک کی موجودگی ضروری ہے؟

    سوال۔3۔اگر قربانی کے جانور کی ایک سنگ یا دو سنگ ٹوٹ جائے تو ایسے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    نوٹ۔۔تمام سوالوں کا جواب مع دلائل عنایت فرمائیں عین نوزش ہوگی۔

    جواب نمبر: 605772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1178-828/D=12/1442

     (۱) واجب قربانی پہلے کرسکتے ہیں۔

    (۲) مشترک قربانی میں سب شراء کا قربانی کے وقت موجود ہونا ضروری نہیں؛ البتہ بہتر ہے لیکن قربانی کے وقت موجود نہ ہونے کی صورت میں ان کی طرف سے قربانی کرنے کی اجازت ہونا ضروری ہے۔ سینگ ٹوٹنے کا اثر اگر دماغ تک نہیں پہنچا تو اس کی قربانی درست ہے یعنی سرکے اوپری حصہ تک ٹوٹا ہے یا صرف خول اترا ہے۔

    اور اگر سینگ ٹوٹنے کا اثر دماغ تک پہنچ گیا یعنی دماغ کی ہڈی میں سوراخ ہوگیا تو پھر اس کی قربانی درست نہیں۔

    ویضحي بالجماء ہی التی لا قرن لہا خلقة وکذا العظماء الذی ذہب بعض قرنہا بالکسر أو لغیرہ فإن بلغ الکسر إلی المخ لم یجز (شامی: 9/467)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند