• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165387

    عنوان: كیا بھجن گیت بجتے ہوئے بھی میں اپنا وردجاری رکھ سکتا ہوں؟

    سوال: مولانا میں روزانہ سفر کرتا رہتا ہوں، اس دوران شیرنگ والے آٹو یا بس میں سفر ہوتا ہے ، میری عادت ہے کہ راستے میں ہمیشہ سورہ یا آیت کریمہ یا کچھ دعاوں کا ورد کرتا رہتا ہوں سفر کے دواران میرے بازو میں بیشتر غیر مسلم افراد ہوتے ہیں یاکبھی بہت گندے میلے کچیلے کپڑے پہنے افراد ہوتے ہیں، اور کبھی کبھی نامحرم مسلم غیر مسلم عورتیں یا بوڑھی عورتیں، ان میں سے کوئی اگر میرے بازو میں ہوں تو ظاہر سی بات ہے کی سفر میں کاندھا یا برقعہ یا لباس مجھ سے لگا رہتا ہے ، اور میں اپنا ورد بند کردیتا ہوں، کبھی کبھی زور زور سے کہیں بھجن یا گانے بجتے رہتے ہیں اس وقت بھی میں اپنا ورد بند کر دیتا ہوں۔ میرا سوال مولانا یہ ہے کہ مولانا کیا ان لوگوں کے بازو رہتے ہوئے یا بھجن گیت بجتے ہوئے بھی کیا میں وردجاری رکھ سکتا ہوں؟ برائے مہربانی جواب جلد دیکر ممنون فرمائیں شکریہ نیز ہم سب کے لئے آپ سے برائے مہربانی خصوصی خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 165387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 56-81/B=2/1440

    جی ہاں! آپ اپنا وِرد جاری رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند