• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174081

    عنوان: صفر مظفر کی فضیلت کیا ہے؟

    سوال: صفر مظفر کی فضیلت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 174081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 164-133/D=03/1441

    زمانہ جاہلیت میں صفر کے مہینہ کو منحوس سمجھا جاتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ولاصفر“ فرماکر ماہ صفر کو منحوس سمجھنے کے عقیدے کی تردید فرمادی۔

    ہندوستان میں بھی بعض لوگ اس ماہ کو منحوس خیال کرتے ہیں وہ غلط ہے، حدیث مذکور سے اس کی بھی نفی کردی گئی۔ اس ماہ کے آخری بدھ میں نہ کسی قسم کی برکت ہے نہ کوئی منحوسیت۔ باقی اس ماہ کی فضیلت کے سلسلے میں صراحةً کوئی روایت نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند