• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62129

    عنوان: معزز علماء کرام کیا ایسے شخص کو مسلمانوں کی جماعت کا یا مسلمانوں کے کسی دینی مشورہ کا امیر بنانا درست ہے جو اسلام و مسلم دشمن پارٹی بی جے پی کے کامیابی کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگتا ہوں اور ووٹ دینے والوں میں مال تقسیم کرتا ہوں؟

    سوال: معزز علماء کرام کیا ایسے شخص کو مسلمانوں کی جماعت کا یا مسلمانوں کے کسی دینی مشورہ کا امیر بنانا درست ہے جو اسلام و مسلم دشمن پارٹی بی جے پی کے کامیابی کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگتا ہوں اور ووٹ دینے والوں میں مال تقسیم کرتا ہوں؟

    جواب نمبر: 62129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 136-136/B=2/1437-U اگر سائل اپنے سوال میں صحیح اور سچا ہے تو ایسا شخص اس قابل نہیں کہ وہ مسلمانوں کی جماعت کا دینی مشیر یا امیر ہو ایسے شخص کی رائے پر اعتماد کرنا جائز نہیں۔ --------------------------------------- جواب درست ہے بہ شرطے کہ یہ شخص بھی اسلام دشمن ذہنیت رکھتا ہو، اگر مذکور فی السوال پارٹی میں شمولیت کی کوئی خاص مصلحت یہ شخص بیان کرتا ہے تو اس کی وضاحت پر حکم بدل سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند