• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18500

    عنوان:

    میرانام انور حسین ہے۔ میں اپنے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔ خواب یہ ہے کہ میں اکثر ایک خواب دیکھتا ہوں اس خواب میں ہمیشہ دیکھتا ہوں کہ میں اپنے ابو سے لڑرہا ہوں کبھی بحث ہوتی ہے کبھی کبھی تو میں اپنے ہاتھ تک اٹھاتے ہوئے بھی خواب میں دیکھا ہوں۔ مجھے میرے خواب کی تعبیر بتادیجئے اوراس کا کوئی حل بھی ، بہت مہربانی ہوگی۔ میرے لیے دعا بھی کیجئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 37=30-1/1431

    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ سے والد صاحب کے حقوق میں کوتاہی ہورہی ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ ان کے حقوق کو ادا کرتے رہیں، انھیں ہمیشہ راضی اور خوش رکھیں۔ ان کے مشوروں کے مطابق کام کریں۔ انھیں کسی قسم کی ایذا نہ پہنچائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند