معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 150113
جواب نمبر: 15011301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 706-682/B=7/1438
ڈاڑھی رکھنا واجب ہے اور نکاح کرنا سنت ہے، ظاہر ہے کہ سنت کے مقابلہ میں واجب کا درجہ اہم ہوتا ہے اس لیے ڈاڑھی رکھنا مقدم ہے۔ کسی غلط رسم ورواج کی وجہ سے قرآن وحدیث کا حکم نہیں بدلا جائے گا۔
-------------
ایسا شخص دیندار گھرانے کو تلاش کرے، ان شاء اللہ رشتہ ہوجائے گا، داڑھی والوں کے دیندار گھرانے میں بے شمار رشتے ہورہے ہیں۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ مجھ سے گناہ ہونے کا گمان ہے ، میں نے اپنے گھروالوں کو شادی کے لئے بار بار کہہ رہا ہوں، لیکن میرے گھر والے شادی کے لئے تیار نہیں ہو رہے ہیں، کیا مجھ پر شادی واجب ہوگیاہے؟ براہ کرم، اس کی تفصیل سے بتائیں۔
1743 مناظرکیا لڑکی سے محبت کرنا جائزہے؟ اگر اس سے ہی شادی کا ارادہ بھی ہو اور اس کا بھی ارادہ ہو تو کیا ہماری محبت جائز ہے؟ میں نے کچھ کتابوں سے نقل کیا ہے کہ اگر ان کی محبت اوران کے ملنے سے ان کے دین میں اضافہ ہو تومحبت جائزہے، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں میری زندگی کا سوال ہے۔
6397 مناظرمیں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ نکاح کے وقت دلہن کواس کے شوہر، اس کے سسر، اس کی ساس اور اس
کی سسرال اور کچھ رشتہ داروں کی طرف سے کچھ پراپرٹی دی گئی تھی۔یہ چیزیں زیورات،
مصنوعی زیورات، کپڑے، نقدی وغیرہ تھیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ (۱)طلاق کے بعد ان چیزوں کا
اصل مالک کون ہے جو کہ اس کو نکاح کے وقت اس کی سسرال کی طرف سے دی گئی تھی؟(۲)کیا طلاق کے بعد پراپرٹی
کا حق تبدیل ہوجائے گا؟(۳)کیا(section 3 (d) of muslim
woman protection on divorced act) مسلم ویمن پروٹیکشن آن ڈورسڈ ایکٹ کا سیکشن ۳ (D) ہماری شریعت کے مطابق
ہے؟برائے کرم مجھ کو فتوی جاری فرماویں۔نسیم اختر ایڈوکیٹ ابن عبدالواجد، اسالت
پورہ پلیا، مرادآباد۔
گذشتہ سال نومبر میں میری شادی ہوئی تھی، میر ی بیوی فطرطا متلون ہے۔ میں نے اس سے کہا ہے کہ اپنے بہنوئی سے تعلق مت رکھو ، لیکن وہ میری نافرنانی کر رہی ہے، اس نے صرف اپنے بہنوئی سے بات کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھائی ہے ۔ ایک مرتبہ وہ اپنے میکے میں تھی اور میں نے اس سے کہاتھا کہ اپنے بہنوئی کے گھرمت جانا، لیکن وہاں جاکر تین تک رہی اور مجھ سے معافی مانگی۔ میں نے اسے منع کر دیاتھا کہ تم مجھ سے بات نہ کرو۔ بر اہ کرم، مجھے بتا ئیں کہ اس صورت حال میں میں کیا کروں؟ مجھے ان تین سوالا پر فتوی چاہئے: (۱) بہنوئی کی خاطر اپنے شوہر سے جھوٹ بولنا؟ (۲) میر ی سخت ہدایت کے باوجود اپنے بہنوئی کے گھر ٹھہرنا اور بہنوئی کے بھائیوں سے ملنا؟ (۳) ایسے شخص کے لیے اسلامی حکم کیاہے جو سالی کو یہ جانتے ہوئے اپنے یہاں ٹھہر ائے کہ وہ اپنے شوہر کی مرضی کے خلاف آئی ہے۔ براہ کرم، فوری جواب دیں تاکہ میں کوئی فیصلہ لے سکوں۔
ہم گزشتہ دوسال سے شادی شدہ ہیں اورہماری شادی محبت کی شادی ہے۔ در اصل میری ماں نے میرے ذہن میں اس طرح کا خیال پیدا کیا کہ اگر تم اچھے نمبرات حاصل کرو گے تومیں تماری اس پڑوسی لڑکی سے شادی کردوں گی۔ اس لیے میں اس سے بچپن سے محبت کرتا تھا بہت ہی ابتدائی عمر سے جب سے وہ ہمارے گھر ٹیوشن پڑھنے کے لیے آتی تھی کیوں کہ ہماری ماں ٹیچر ہیں۔ ایک دن وہ آئی تو گھر میں میرے والد کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔اس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ وہ بہت ہی معصوم تھی وہ ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی وہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں جانتی تھی ،اس نے ایسا دوتین مرتبہ کیا۔ اب جب کہ وہ جوان ہوچکی ہے اور اس کے بارے میں سوچتی ہے تووہ اعتراف کرتی ہے کہ جو کچھ اس نے کیا تھا وہ غلط تھا اس لیے وہ ان سے نفرت کرتی ہے حتی کہ میرے والدبھی شرم محسوس کرتے ہیں اور اس کا سامنا کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اس نے ہمارے گاؤں کے لوگوں کے مجمع کے سامنے کہا کہ اس نے میرے لڑکے کوچھین لیا ہے میری ماں نے بھی اس کا تعاون کیا۔ اس لیے میری بیوی ان دونوں کو اپنی زندگی میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی ہے۔ میں نے کسی نہ کسی طرح کوشش کی اور اس کو باور کرایا اور وہ متفق ہوگئی ہے اور ان تمام چیزوں کو اللہ کی خاطر معاف کرنے پرتیار ہوگئی ہے۔ اب میرے والدین اس کے اور اس کے والدین کے بارے میں غلط چیزیں کہتے رہتے ہیں ....
2535 مناظر