• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 48502

    عنوان: میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے ، میرے بڑے بھائی اور بڑی بہن نے میری شادی طے کری ہے، کیا میں سگائی میں گھر جا کر لڑکی کو انگوٹھی پہنا سکتاہوں؟ اس کی اجازت ہے کیا ؟

    سوال: میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے ، میرے بڑے بھائی اور بڑی بہن نے میری شادی طے کری ہے، کیا میں سگائی میں گھر جا کر لڑکی کو انگوٹھی پہنا سکتاہوں؟ اس کی اجازت ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 48502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1503-1012/L=1/1435-U نکاح سے پہلے لڑکا اور لڑکی عام اجنبی کے حکم میں ہیں، البتہ پیغام نکاح دینے والے کو شریعت نے ایک خاص مقصد کی وجہ سے صرف ایک نظر لڑکی کو دیکھنے کی اجازت دی ہے، اس لیے صرف دیکھنے کی حد تک اجازت ہے، ہاتھ لگانا اور چھونا جائز نہیں ہے، لہٰذا آپ کے لیے منگنی کے موقع پر لڑکی کو انگوٹھی پہنانا جائز نہیں ہے: وما لا یکرہ النظر إلیہا من ذوات المحارم لا بأس أن یمسہا بلا حائل بلا شہوة إلا الأجنبیة فإنہ لا بأس بالنظر إلی وجہہا ویکرہ المس (فتاوی قاضی خان: ۳/ ۴۰۷) ویسے بھی منگنی کے موقع سے لڑکی کو انگوٹھی پہنانا محض ایک رسم ہے، شریعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند