• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 69493

    عنوان: والد کی زندگی میں نہ اولاد کاحق ہوتا ہے نہ اولاد کی اولاد کا

    سوال: ایک شخص جس کا انتقال کے اس کے والدین کی حیات میں ہوجائے تو کیا اس کی بیوہ اور بچوں کا حق اس مرحوم شخص کے والد کی جائداد /دولت میں ہوگا؟

    جواب نمبر: 69493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1080-1065/M=12/1437 جب تک اس مرحوم شخص کے والد حیات ہیں وہ اپنی زندگی میں اپنی جائداد و دولت کے تنہا مالک و مختار ہیں، والد کی زندگی میں نہ اولاد کاحق ہوتا ہے نہ اولاد کی اولاد کا، ہاں والد کے انتقال کے بعد اولاد کاحصہ ہوتاہے او رجو لڑکا والد کی حیا ت میں مرحوم ہوگیا اس کی بیوہ کو والد کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں، اور مرحوم لڑکے کے بچوں کو ملے گا یانہیں اس کا مدار دادا مرحوم کے ورثہ کی تفصیل پر موقوف ہے اس کے بارے میں دادا کے انتقال کے وقت موجود ورثہ کی تفصیل لکھ کر معلوم کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند