معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 600526
اگر باپ اپنی پروپرٹی میں سے اپنی زندگی میں بیٹی کو کوئی چیز جیسے مکان لکھ کر دے تو کیا وہ بیٹی باپ کے مرنے کے بعد باپ کی باقی پروپرٹی میں حصہ دار ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کتنا حصہ ہے اور جو باپ کی زندگی میں لیا اس کا کیا بنے گا؟
جواب نمبر: 600526
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 178-111/B=02/1442
اگر باپ نے اپنی جائیداد میں سے کوئی مکان اپنی بیٹی کے نام لکھ کر اسے ہبہ کردیا اور اسے قابض و مالک بنادیا اور خود باپ اس مکان سے دستبردار ہوگیا تو اس مکان کی مالک بیٹی ہوگی۔ زندگی میں جو کچھ بیٹی کو دیا ہے یہ ہبہ ہے اور باپ کے مرنے کے بعد باپ کی جس قدر جائیداد ہے اس میں میراث جاری ہوگی اور اس بیٹی کو بھی پورا حصہ ملے گا جس کو اپنا ایک مکان لکھ چکا ہے۔ پہلے تو ہبہ کے ذریعہ مکان ملا ہے اور اس کی مالک ہوئی اور اب مرنے کے بعد میراث کے طور پر بیٹی کو ملے گا، تو وہ دونوں کی مالک ہوگئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند