• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 11765

    عنوان:

    کیا والد کے کاروبار اور تجارت میں بیٹی کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ ہمارے شہر کے چند عالموں کا کہنا ہے کہ والد کے کاروبار اور تجارت میں بیٹی کو ترکہ نہیں ملتا ہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں مذکورہ مسئلہ کا جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 703=403/ھ

    باپ مرحوم نے جو کچھ بھی اپنی وفات پر اپنی ملکیت میں مال چھوڑا اس سب میں بیٹی کا حصہ ہونا بنص قطعی ثابت ہے، شہر کے چند عالموں نے کیا کہا ہے؟ اس کو ان کے قلم سے لکھواکر اصل تحریر کو بھیجئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند