معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 607877
لے پالک کو ہبہ کرنا
سوال : ایک عورت نے اپنی بہن سے ایک لڑکا گود لیا اور اس کی پرورش کی۔اس لڑکے کی عمر اب 43 سال ہے ۔ اس عورت نے اپنی وفات سے 15 سال پہلے اس لے پالک کو ایک گھر جو اسے اپنے والد سے ملا تھا ، وہ نام کر دیا۔ اس عورت کا شوہر اور ایک بھائی ابھی زندہ ہے ، کیا اس کے شوہر اور بھائی کا اس گھر پر کوئی حق ہے ؟
جواب نمبر: 607877
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 262-137/B-Mulhaqa=04/1443
سوال میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ اس عورت نے مکان محض کاغذی طور پر لے پالک کے نام کیا تھا یا مکمل قبضہ دخل کے ساتھ اسے دے دیا تھا؟ بہرحال اگر مکان مکمل قبضہ دخل کے ساتھ لے پالک کو دے کر اسے مالک بنا دیا تھا تو صورت مسئولہ میں یہ مکان اس لے پاک کا ہے، اس میں وراثت جاری نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر مزید کچھ مملوکہ مال اس عورت نے چھوڑا ہو تو وہ اس کے ورثاء کے درمیان حسب ضابطہ تقسیم ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند