• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 8614

    عنوان:

    مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے کہ آپ سنی مسلمانوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے ہیں۔ میرا بھی ایک سوال ہے۔ میرے والد صاحب کا انتقال ہوا۔ انھوں نے 10000000 /روپئے کی مالیت چھوڑی۔ ہم نو بہن، ایک بھائی، اور ایک ماں ہیں۔ مجھے بتائیں کہ یہ ہمارے درمیان کیسے تقسیم ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1355=201/ل

    صورتِ مسئولہ میں بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث مرحوم کا تمام ترکہ 88 حصوں میں منقسم ہوکر 11 حصے آپ کی والدہ (مرحوم کی زوجہ) کو، 14 حصے لڑکے کو اور 7 حصے تمام لڑکیوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند