• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159662

    عنوان: مندر کی تعمیر میں تعاون كرنا؟

    سوال: ایک ہندو علاقے میں مسجد اور مدرسے کا قیام ہوا ہے ، اب اسی جگہ سے تھوڑی دور مندر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کی امداد کے لیے مدرسے اور مسلم عوام سے پیسہ مانگا جارہا ہے اگر ہم منع کردیں تو فساد کا اندیشہ ہے ۔ رہنماء فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:753-598/sd=6/1439

    کسی مسلمان کے لیے مندر کی تعمیر کی غرض سے چندہ دینا جائز نہیں ہے ؛ البتہ اگر نہ دینے میں واقعی فتنے کا اندیشہ ہو، تو دفع مضرت اور فتنے سے بچنے کی نیت سے (نہ کہ مندر کی تعمیر کی نیت سے )چندہ دینے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند