متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 3789
کیا بینک سے ملی سودی رقم سے ہم ٹریفک چلان یا جرمانہ ادا کر سکتے ہیں؟
کیا بینک سے ملی سودی رقم سے ہم ٹریفک چلان یا جرمانہ ادا کر سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 378901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 483/ د= 439/ د
سود کی رقم ٹریفک چالان یا جرمانہ کی ادائیگی میں خرچ نہیں کی جاسکتی، اس رقم کو غرباء و مساکین مستحقین زکاة پر بلانیت ثواب صدقہ کرنا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا یہ حلال ہے؟ کہانی یہ ہے: میں دبئی میں ایک کمپنی کامالک ہوں۔ میں دوسری کمپنیوں سے کام کرنے کا ٹھیکہ لیتا ہوں۔ لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ کبھی کبھی کچھ کمپنیوں کے منیجر مجھے ان کی کمپنی سے زائد رقم وصول کرنے کو کہتے ہیں اور پھر وہ زائد رقم مجھ سے لے لیتے ہیں۔ اور یہ بات دبئی میں عام ہے۔ اگر میں اس طرح نہیں کروں گا تو مجھے کمپنیوں سے کوئی کام نہیں ملے گا۔ کیا اس صورت حال میں ایسا کرنا جائز ہے؟
391 مناظرمیرا سوال چوری کے سامان اور رشوت کے بارے میں ہے ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا مجبوراً یا ضرورت پڑنے پر چوری کا سامان لینا اوررشوت دینا جائز ہے؟ اور اگر ان دو وجوہات کے بغیر گزارہ نہ ہو تو، کیوں کہ یہ چیزیں زیادہ تر ہر جگہ آرہی ہے تو پھر کیا کرنا چاہیے؟
422 مناظرکیا شادی کے بعد بغیر کسی شرعی عذر کے بچہ کی پیدائش کا وقفہ کرسکتے ہیں؟
389 مناظر