• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153601

    عنوان: میں سٹیلائٹ کے پرانے اور نئے سامان کو خریدتا اور بیچتاہوں‏، كیا یہ درست ہے؟

    سوال: میں سٹیلائٹ کے پرانے اور نئے سامان کو خریدتا اور بیچتاہوں، ان سامانوں کا استعمال ان دور افتادہ علاقوں میں سٹیلائٹ سے جوڑنے کے لیے کیا جاتاہے جہاں کیبل اور وائر لیس انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہے۔ بہت کم ایسے واقعات ہوں گے جن میں میرے ان سامانوں کو ٹی وی چلانے کے لیے ٹی وی سنگل کو سٹیلائٹ سے جوڑنے کے لیے بھی کیا جاسکتاہے ،مگر میں از خود یہ کام نہیں کررہاہوں، بلکہ میں ایسی کمپنی کو بیچ دیتاہوں جو اس کو ٹی وی کے لیے استعمال کرسکتی ہو، لیکن مجھے اس بارے میں یقین نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیامیرا بزنس جائز ہے؟

    جواب نمبر: 153601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:42-83/sn=3/1439

    صورت مسئولہ میں آپ جن چیزوں کی خرید وفروخت کرتے ہیں چونکہ ان کا استعمال بالعموم جائز مقاصد کے لیے ہوتا ہے؛ اس لیے آپ کا یہ بزنس شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند