• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69255

    عنوان: مکہ میں رہنے والے کا میقات سے کسی ضرورت کیلئے نکلنا

    سوال: میرا دوست مکہ مکرمہ میں کام کرتا ہے اور انکا میقات سے اکثر کام کے سلسلہ میں باہرجانا ہوتا ہے ۔ 1۔کیا وہ ہر دفعہ جب بھی عمرہ کرے گا؟ ۲۔ وہ ابھی یعنی اشھرالحج میں مدینہ منورہ جانا چاہتاہے اور انکا حج کا بھی ارادہ اور وہ یہ چاہتا ہے کہ وہ حج افراد کرے تاکہ ان پر دم نہ آئے کیوں کہ وہ قربانی کی استطاعت نہیں رکھتا ابھی وہ کیا طریقہ اختیار کرے کہ اس پر دم نہ آئے ؟

    جواب نمبر: 69255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1249-1149/B37=5/1438

    (۱) احناف کے یہاں یہی مسئلہ ہے کہ وہ ہر دفعہ نیا احرام باندھ کر آئے گا اور عمرہ کرے گا۔

    (۲) جب وہ مدینہ منورہ جاکر پھر مکہ مکرمہ آئے گا تو اسے بہرحال عمرہ کا احرام باندھ کر آنا ہوگا او رپھر حج کرے گا تو اس کا یہ حج تمتع ہو جائے گا اور دم شکر یعنی قربانی اس پر واجب ہوگی، اسے چاہئے کہ وہ اشہر حج میں مدینہ نہ جائے حج کے بعد چلا جائے،پھر وہ حج افراد کرسکتا ہے اور قربانی سے بچ سکتا ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند