• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 37784

    عنوان: سبز چادروں والو سے کون لوگ مراد ہیں؟

    سوال: ترمذی میں ایک حدیث پڑھی جس کا مفہوم یہ تھا کے 70000 سبز چادروں والے دجال کی پیروی کریں گے ؟ میرا سوال ہے کہ اس حدیث میں سبز چادروں والو سے کون لوگ مراد ہیں؟

    جواب نمبر: 37784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 672-672/M=4/1433 حدیث مذکور ترمذی میں نہیں ہے بلکہ مسلم شریف اور شرح السنة میں ہے: روایت کے الفاظ اس طرح ہیں: عن أنس رضي اللہ عنہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: یتبع الدجال من یہود أصفہان سبعون ألفاً علیہم الطیالسة، اور دوسری روایت میں ہے: یتبع الدجال من أمتي سبعون ألفاً علیہم السیجان․ اس میں ستر ہزار سبز چادروں والے سے مراد یہودی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند