عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 603851
میت کو کندھا دینے کا صحیح طریقہ کیاہے ؟
میت کو کندھا دینے کا صحیح طریقہ کیاہے ؟
جواب نمبر: 603851
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 656-500/D=08/1442
جنازہ کو اٹھانے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے میت کے داہنی طرف کا اگلا پایا اپنے داہنے کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے، اس کے بعد اسی طرف کا پچھلا پایا اپنے داہنے کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے، اس کے بعد میت کے بائیں طرف کا اگلا پایا اپنے بائیں کندھے پر رکھ کر، پھر پچھلا پایا اپنے بائیں کندھے پر رکھ کر کم از کم دس قدم چلے تاکہ چاروں پایوں کو ملاکر چالیس قدم ہوجائیں۔ حدیث شریف میں کم از کم چالیس قدم تک کندھا دینے کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ (وإذا حمل الجنازة وضع) ندبا (مقدمہا) وکذا الموٴخر (علی یمینہ) عشر خطوات لحدیث ”من حمل جنازةً أربعین خطوة کفرت عنہ أربعین کبیرة“ (ثم وضع موٴخرہا) علی یمینہ کذالک، ثم مقدمہا علی یسارہ ثم موٴخرہا کذالک اھ۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار، شامی: 3/135)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند