• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610702

    عنوان: حدیثوں میں بیان كردہ طریقہ علاج كس نیت سے اختیار كریں؟ 

    سوال:

    سوال : دنیاوی علاج کے لیے تعویذ وغیرہ کا استعمال کرنے میں تو صرف نیت علاج کا کرنا چاہیےمیں نے علماء سے سنا ہے لیکن یہ مجھے جاننا ہے کہ دنیاوی علاج کا جو طریقہ حدیثوں میں آیا ہے اس میں انسان کی نیت صرف علاج کا ہونا چاہئے یا علاج وہ ثواب دونوں کا۔ جیسے سورۃ الفاتحہ کی فضیلت آئی ہے ہر بیماری میں شفا ہے۔ ہمیں کیا نیت کرنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 610702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 923-706/M=08/1443

     حدیث پر عمل كرنے كی نیت سے طب نبوی كو اختیار كریں اس سے علاج بھی ہوجائے گا اور حسن نیت كا ثواب بھی حاصل ہوگا ان شاء اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند