• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605517

    عنوان:

    اسکول والے داڑھی کاٹنے کو کہیں تو کیا کرنا چاہیے ۔ 

    سوال:

    میں 15سال کا 9 کلاس کا اسکول کا طالب علم ہوں۔ میں الحمدللہ حافظ ہوں۔ نماز بھی پڑھاتا ہوں۔ جیسے کہ 15 سال کہ ہونے کہ بعد شریعت نماز پڑھانے کی اجازت دیتی ہے ؟ میرے اسکول والے اگر داڑھی کاٹنے کو کہیں تو کیا کرنا چاہیے ۔ بنا داڑھی کہ نماز نہیں پڑھا سکتا۔ جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    جواب نمبر: 605517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1334-945/H=11/1442

     اسکول والوں کے کہنے کی وجہ سے ڈاڑھی منڈوانا یا مقدار واجب سے کم رکھنے کے لئے تراشنا جائز نہیں؛ بلکہ گناہ ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ نے ایسا کرلیا تو آپ کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ وامامة صاحب الہوی والبدعة مکروہة الخ کذا فی البدائع: 1/157۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند