• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608690

    عنوان:

    بغل کے بال کا ہاتھ سے اکھاڑنا

    سوال:

    سوال : اگر کسی کی بغل کی بال اتنی نرم ہو کہ انگلیوں سے بھی نکل سکتی ہو تو کیا انگلیوں سے بال نکالنا جائز ہے ؟۔چونکہ چمٹے سے بال نکالنے میں ٹائم زیادہ لگتا ہے اور انگلیوں سے بال نکالنے میں اتنا وقت نہیں لگتا؟

    جواب نمبر: 608690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 677-556/B=06/1443

     بغل کے بال اکھیڑنے کا ذکر حدیث و فقہ کی کتابوں میں ملتا ہے۔ اور اگر بال اتنے نرم ہیں کہ انگلیوں سے اکھڑ جاتے ہیں تو انگلیوں سے ہی اکھاڑلیں، چمٹا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، سنت ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند