• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 603366

    عنوان:

    كیا صحابا روزانہ گست کر کر لوگو کو ں مسجد میں لاتے تھے ؟

    سوال:

    کیا ایس کوئی حدیث ہے کہ صحابا روزانہ گست کر کر لوگو کو ں مسجد میں لاتے تھے ؟کیا تبلیغ یا دین کی باتے سرف مسجد میں ہی ہو سکتی ہے ؟نبوی دور میں مسجد کے باہر مسلمانو کو دین کی باتے یا تبلیغ کی جاتی تھی؟

    جواب نمبر: 603366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 760-577/H=07/1442

     (۱) حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی حیاتِ طیبہ کا بیشتر حصہ دین کی خاطر جدوجہد محنت و مشقت میں گذرتا تھا اپنی اپنی تعلیم و تربیت کی خاطر خود ہی مسجد میں اہتمام کے ساتھ تشریف لانے کا معمول تھا تلاوت کتاب تزکیہٴ نفوس تعلیم حکمت کی خاطر مسجد میں حاضر رہتے تھے۔

    (۲) تبلیغ دین اگرچہ مسجد کے ساتھ خاص نہیں بازاروں میں مکانوں میں منیٰ مزدلفہ عرفات میں نیز جہاں جہاں ضرورت تھی حضراتِ صحابہٴ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے فرائض تبلیغ انجام دیئے باقی اس میں بھی شک نہیں کہ مسجد کے نورانی ماحول کا بھی خصوصی اثر ہوتا ہے۔

    (۳) ایسا بھی ہوتا تھا ۔ ان سب امور سے متعلق حیاة الصحابہ میں تفصیل ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند