• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162532

    عنوان: کیا حجامہ کرنے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں قابل قدر مفتیان کرام اس مسئلہ پر ، کیا حجامہ کرنے کے بعد غسل کرنا ضروری / فرض/ سنت ہو جاتا ہے؟ نیز حجامہ کے بارے میں بھی کچھ بتائیں ، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 162532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1507-1273/sd=1/1440

    (۱) حجامہ کے بعد غسل کرنا ضروری نہیں ؛بلکہ مستحب ہے ۔

    (وَنُدِبَ عِنْدَ حِجَامَةٍ ) قال ابن عابدین ::(قَوْلُہُ: وَعِنْدَ حِجَامَةٍ) أَیْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنْہَا إمْدَادٌ لِشُبْہَةِ الْخِلَافِ بَحْرٌ۔( رد المحتار :۱۷۰/۱، ط: دار الفکر، بیروت)

    (۲)حجامہ سے علاج کرانا مندوب و مستحب ہے ، حجامہ کے بہت سے فوائد و فضائل احادیث میں مذکور ہیں، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حجامہ کرانا ثابت ہے ۔

    ویستحب الحجامة لکل واحد لما روی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال : مامررت بملإ من الملائکة لیلة أسری بی الا قالوا: یا محمد! مر أمتک بالحجامة (فتاوی تاتارخانیہ، کتاب الکراہیة، الفصل التاسع عشر فی التداوی والمعالجات ۱۸: ۲۰۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند