• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 36729

    عنوان: کھانے پہ سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟اس کا جواب چاہئے اور یہ کون سے مسلک میں ہے۔

    سوال: کھانے پہ سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟اس کا جواب چاہئے اور یہ کون سے مسلک میں ہے۔

    جواب نمبر: 36729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 332=332-3/1433 فقہائے کرام نے جن مواقع پر سلام کرنے کو مکروہ فرمایا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ آدمی جس وقت کھانے کے عمل میں مشغول ہویعنی لقمہ منھ میں چبارہا ہو، اس وقت سلام نہیں کرنا چاہیے، کتب فقہ احناف میں ایسا ہی لکھا ہے، دوسرے مسلک کا ہمیں علم نہیں، اگر منشاء سوال کچھ اور ہو تو وضاحت فرماکر دوبارہ استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند