معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 13852
کیا
ہاتھی کا گوشت حلال ہے؟ اگر نہیں ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟
کیا
ہاتھی کا گوشت حلال ہے؟ اگر نہیں ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب نمبر: 1385201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 977=977/م
ہاتھی کا گوشت حلال نہیں ہے، اس لیے کہ وہ سباع بہائم یعنی پھاڑنے والے جانوروں میں سے ہے: ولا یحل ذوناب یصید بنا بہ أومخلب یصید بمخلبہ من سبع․․․ والسلحفاة والغراب الأبقع الذي یأکل الجیف والغداف والفیل (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا کیکڑا ور جھینگا کھانا حلال ہے؟ براہ کرم ، قرآن کے حوالے سے جواب دیں۔ (۲) اگر الکوحل کو شوگر اسکریپ (گنے کے رس کا فضلہ) سے بنا یا جائے تو کیا اس الکوحل کو پر فیوم میں استعمال کرنا حلال ہے؟
19938 مناظرفتوی نمبر: 1783 میں مفتی صاحب نے کہا ہے کہ کنگارو کا گوشت حلال نہیں ہے، لیکن مفتی تقی عثمانی اس کو حلال کہتے ہیں۔ کیا آپ مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کریں گے اور مجھے جواب دیں گے کہ کیا واقعی یہ حلال ہے یا نہیں؟کنگارو گوشت ، مفتی محمد تقی عثمانی ، شائع شدہ: ۱۱/ذو القعدہ، ۱۴۲۸ھ، مطابق ۲۲/نومبر ۲۰۰۷ء)۔ سوال: آسٹریلیا کے بہت سارے مسلم بھائی اور بہنوں نے مجھے اطلاع دی کہ کنگارو (آسٹریلیا کا قومی جانور) حلال ہے۔ جو سبب انھوں نے بتایا وہ یہ ہے کہ یہ گھاس اور پودے کھاتا ہے اور دوسرے جانوروں کا گوشت نہیں کھاتا ہے۔ کیا کسی جانور کے حلال اورحرام ہونے کی تعین کرنے کے لیے یہی واحد معیار و اصول ہے؟میں اس بات سے بھی واقف ہوں کہ جانور کے پیروں کی قسم بھی جانور کے حلال اور حرام ہونے کا تعین کرتی ہے۔ کنگارو حلال جانور ہے کیوں کہ اس کے منع کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ صرف واحد شرط یہ ہے کہ یہ اسلامی طریقہ سے اور پوری شرطوں کوپورا کرتے ہوئے ذبح کیا گیا ہو۔
6077 مناظرہم ہیں انڈین لیکن سعودی عربیہ میں ہی پیداہوئے اور یہیں پرورش ہوئی۔ الحمد للہ یہاں بہت سارے فیملی دوست بھی ہیں، اور پڑوسی بھی بہت ہیں جو ہمیں اپنے گھر پر بہت بلاتے ہیں ۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پر بہت سی نہیں بلکہ اکثر بیسک اسنیک اورفوڈ آئٹم (کھانے کی اشیاء)ایسے ہیں جو کہ یا تو حرام ہیں یا مشکوک۔ (اس پر اطلاع ہم نے muslimconsumergroup.comسے لی ہے)۔ اب سوال یہ ہے کہ چونکہ ہمارے اوپر دعوت فرض ہے اور اپنے اخلاق سے سب کو اس کام کی طرف کھینچنا ہے لیکن ایک حرام کا لقمہ ہمیں چالیس دن اللہ سے بہت دور کردیتاہے۔ یعنی نہ دعا قبول نہ نماز قبول تو ایسی حالت میں کیا کرنا چاہیے؟وہ لوگ ہمارے پاس آتے آتے اور بلاتے بلاتے تھک کر ہم سے کٹ بھی سکتے ہیں پھر دعوت کا کام کہاں گیا اور سب سے ضروری پڑوسی کا حق ہے۔ کیا ہوگا اگر اتنے بلانے پر ہم نہ جائیں؟ اگر کوئی آسانی سے اس کھانے کی پریشانی کو مان جائے تو کوئی پریشانی نہیں لیکن یہاں سب کہتے ہیں کہ مسلمان ملک ہے اور یہاں کی حکومت ہر چیز چیک کرکے امپورٹ (درآمد)کرتی ہے۔ برائے کرم کوئی حل بتائیں۔
2367 مناظرمیں جس آفس میں
کام کرتا ہوں وہاں پر اسٹیل اور کانچ کے گلاس رکھے ہیں۔ ہندو اور مسلمان بھی انھیں
گلاس میں پانی پیتے ہی۔ جب کہ انھیں گلاس میں ہندو کرمچاری شراب بھی پیتے ہیں۔ کیا
ان گلاسوں میں پانی پینا جائز ہے؟
اگر
آدمی ناپاک ہو اور کچھ کھانا یا پینا چاہے تو کیا بسم اللہ پڑھ سکتاہے؟
اٹلی والوں کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟
1375 مناظرمیرے سالے کا ہفتہ وصولی کا دھندہ ہے۔ وہ بھائی گیری کرتا ہے اور بڑے بڑے مالکان زمینوں کے لیے ان کے پیسوں کی وصولی بھی کرتا ہے جن کے لیے ان کو بھاری رقم ملتی ہے۔ ان کے گھر میرا کھانا کیسا ہے؟
1360 مناظرکیا
کھانا کھانے کے بعد پانی پینا سنت ہے؟ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ اس نے سنا ہے کہ
کھانا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے؟ اس لیے برائے کرم اوپر مذکور سوال کے
بارے میں اپنا جواب عنایت فرماویں اور صحیح سنت بتائیں۔