• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 36223

    عنوان: جدیدتحقیق کے مطابق جھینگا مچھلی کی نسل نہیں ہے، کیا جھینگا کھا سکتے ہیں؟

    سوال: جدیدتحقیق کے مطابق جھینگا مچھلی کی نسل نہیں ہے، کیا جھینگا کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 176=99-2/1433 جدید تحقیق کے آپ اس قدر معتقد کیوں ہوئے ان کی تحقیق تو یہ بھی ہے کہ انسان کی اصل بندر ہے، آپ اسے تسلیم کرتے ہیں؟ حیاة الحیوان (جس میں جانوروں کی تفصیلات ذکر کی گئی ہیں) میں اسے مچھلی لکھا ہے، اگرچہ بعض علماء کی رائے اس کے کیڑے ہونے کی بھی ہے، اسی بنا پر اس کے جواز وعدم جواز میں اختلاف پیدا ہوا، بعض محقق علماء اس کا کھانا جائز بتلاتے ہیں، اور بعض ناجائز اس بنا پر اگر کوئی جائز سمجھ کر کھاتا ہے تو اس پر نکیر نہ کی جائے، لیکن احتیاط نہ کھانے میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند