• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 152954

    عنوان: غیر شرعی رسموں کا کھانا کھانے کا حکم

    سوال: مایوں والے گھر سے آنے والے کھانے کا کیا حکم ہے ؟ کھا لینا چاہے یا منع کردینا چاہئے ؟ کیا سالگرہ کا کیک کھا سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ سالگرہ منانا غیر شرعی فعل ہے ۔ میرے گھر میں میری شادی شدہ بہن اپنے بچوں کی سالگرہ والے دن کیک اور برگر وغیرہ منگوالیتی ہے ، اور میرے منع کرنے پر بھی وہ زبردستی کیک اور برگر کھلانا چاہے تو مجھے کھا لینا چاہئے یا صاف منع کر دینا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 152954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1090-1068/sd=11/1438

    (۱) مایوں والے گھر کے کھانے سے کیا مراد ہے ؟

    (۲) اسلام میں سالگرہ منانے کی کوئی اصل نہیں ہے ، یہ غیروں کا طریقہ ہے ، یہ کوئی خوشی کا موقع بھی نہیں ہے ؛ اس لیے کہ انسان کی جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، ویسے ویسے اُس کی موت کا وقت قریب آتا جاتا ہے ؛ اس پر خوشی منانے کا کیا مطلب ؟آپ کو اپنی بہن کو سمجھا نا چاہیے ، اگر اس کے باوجود وہ سالگرہ منائیں اور کیک وغیرہ کھانے کا انتظام کریں، تو آپ اس میں شرکت سے معذرت کردیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند