• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 51759

    عنوان: آج کل مرغیوں کا وزن بڑھانے کے لیے پانی میں شراب ملا کر پلایا جاتاہے، کیا ایسی مرغیوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائزہے تو کیوں اورناجائز ہے تو کیوں؟ دلیل و حوالے کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔

    سوال: آج کل مرغیوں کا وزن بڑھانے کے لیے پانی میں شراب ملا کر پلایا جاتاہے، کیا ایسی مرغیوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائزہے تو کیوں اورناجائز ہے تو کیوں؟ دلیل و حوالے کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 909-174/B=6/1435-U مرغیوں کو شراب پلانا ناجائز ہے، تاہم اس طرح کی مرغیاں کھانا جائز ہے قال في الدر المختار: ولو أکلت النجاسة وغیرہا بحیث لم ینتن لحمہا حلت کما حل أکل جدي غذي بلبن خنزیر؛ لأن لحمہ لم یتغیر وما غذی بہ یصیر مستہلکا لا یبقی لہ أثر ولو سقی ما یوٴکل لحمہ خمرًا فذبح من ساعتہ حل أکلہ ویکرہ․ الدر المختار: ۹/ ۴۹۱- ۴۹۲ کتاب الحظر والإباحة) ومثلہ في زیلعي (تبیین الحقائق: ۶/ ۱۰ کتاب الکراہیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند