• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 27382

    عنوان: میں بیلجیم میں رہتاہوں، کچھ عرصے سے میں سسرال والوں کے ساتھ ہوتاہوں اور بریڈ اور گوشت استعمال کرتے ہیں، سارے لوگ کثرت سے یہ سب دکانوں سے لیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ بریڈ نہیں لیتے ہیں کہ اس میں جو E482/ کوڈ ہے وہ حرام ہے۔اب میرا اس وجہ سے دل نہیں کرتا، یہ کوڈ بیکری کی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے اور E471/کوڈ مکن میں استعمال ہوتاہے ، سوال یہ ہے کہ کیا ان کوڈ والی چیزوں کو استعمال کرنی چاہئے یا نہیں؟ یہاں کچھ مسلمان اس سے اجتناب کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ہیں۔ 

    سوال: میں بیلجیم میں رہتاہوں، کچھ عرصے سے میں سسرال والوں کے ساتھ ہوتاہوں اور بریڈ اور گوشت استعمال کرتے ہیں، سارے لوگ کثرت سے یہ سب دکانوں سے لیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ بریڈ نہیں لیتے ہیں کہ اس میں جو E482/ کوڈ ہے وہ حرام ہے۔اب میرا اس وجہ سے دل نہیں کرتا، یہ کوڈ بیکری کی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے اور E471/کوڈ مکن میں استعمال ہوتاہے ، سوال یہ ہے کہ کیا ان کوڈ والی چیزوں کو استعمال کرنی چاہئے یا نہیں؟ یہاں کچھ مسلمان اس سے اجتناب کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ہیں۔ 

    جواب نمبر: 27382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1970=1574-11/1431

    اگر اس کوڈ کے مال میں حرام چیز ملی ہوئی آپ کے نزدیک یقینی ہے، آپ نے یا آپ کے معتبر اشخاص نے حرام مال کی آمیزش کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے تو پھر اس کا کھانا واقعی جائز نہ ہوگا، لیکن محض شک وشبہ کی بنا پر اس کو حرام سمجھنا جائز نہیں۔ البتہ اگر شک ہو تو اس سے احتیاط کرسکتے ہیں۔ دَع ما یُریبُک إلی ما لا یُریبُک․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند