• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 51144

    عنوان: اگر کوئی مرغی ذبح کرکے پوری مرغی گرم پانی میں ڈا ل کر بیچتاہے تو اس کو خریدنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی مرغی ذبح کرکے پوری مرغی گرم پانی میں ڈا ل کر بیچتاہے تو اس کو خریدنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 51144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 513-429/H=4/1435-U اگر بہت ہلکا گرم پانی رہتا ہو کہ جس کی حرارت پروں اور کھال تک ہی محدود رہتی ہو تو جائز ہے، اس کا خریدنا بھی جائز ہے کھانا بھی حلال ہے اگر پانی اتنا تیز گرم ہوتا ہے کہ اندر تک حرارت اور تیز گرمی سرایت کرجاتی ہے تو بعد ذبح فوراً اتنے تیز گرم پانی میں ڈالنا بھی جائز نہیں، کیونکہ ضرورت سے زیادہ تکلیف پہنچانا ہے اور جب تیز حرارت اندر تک سرایت کرے گی تو پیٹ کے اندر کی نجاست گوشت میں سرایت کرجائے گی اور نجاست کے سرایت کرجانے پر گوشت دھونے سے بھی پاک نہ ہوگا اور ایسی صورت میں اس گوشت کا بیچنا خریدنا پکانا کھانا سب ناجائز ہوجائے گا، البتہ ذبح کرکے ٹھنڈا ہوجانے کے بعد پیٹ سے آلائش وغیرہ نکال کر پھر تیز گرم پانی میں بھی ڈال دی جائے تو وہ مرغی ناپاک قرار نہ دی جائے گی اس کا بیچنا خریدنا کھانا درست ہوگا، بہتر یہ ہے کہ گرم پانی میں ڈالا ہی نہ جائے بہت سے حضرات اسی طرح کاروبار کرتے ہیں اور کچھ دقت اور پریشانی بھی ان کو نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند