• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 35739

    عنوان: پنیر اور بریڈ کا کھانا درست ہے جب کہ ہم اس کے مشمولات سے ناواقف ہیں؟

    سوال: جب ہم یوروپ کا سفر کرتے ہیں توہمیں پنیر ملتاہے جب کہ ہمیں یہ معلوم نہیں ہو پاتاہے کہ اس پنیر میں کونسا مادہ استعمال کیا جاتاہے، تو کیا ان ممالک میں پنیر اور بریڈ کا کھانا درست ہے جب کہ ہم اس کے مشمولات سے ناواقف ہیں؟ اور جب ہم اسلامی ممالک جیسے سعودی عرب ، عرب امارات وغیرہ میں رہیں تو پھر پنیر کے سلسلے میں کیا کریں؟

    جواب نمبر: 35739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 70=27-1/1433 یورپ ممالک میں جو پنیر ملتا ہے اس میں نجس چیزوں کی آمیزش کا احتمال رہتا ہے یعنی وہ لوگ مردار یا غیر ماکول اللحم جانوروں کا رینٹ بھی اس میں ڈال دیتے ہیں، اس لیے غیرمسلم ممالک کے تیار کرہ پنیر سے احتراز ہی بہتر ہے، البتہ اگر کسی پنیر کے بارے میں یہ یقین ہو کہ اس میں نجس چیزوں کی آمیزش نہیں کی گئی ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔ احتیاط اولیٰ وبہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند