• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 66525

    عنوان: کھانا کھانے کے دوران پانی پینے اسلامی طریقہ کیا ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کھانا کھانے کے دوران پانی پینے اسلامی طریقہ کیا ہے؟ بائیں سے پانی پینا چاہئے یا دائیں ہاتھ سے؟

    جواب نمبر: 66525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 767-637/D=10/1437 پانی داہنے ہاتھ سے پینا مسنون ہے خواہ کھانے کے دوران ہو یا الگ۔ اگر کھانے کے دوران داہنے ہاتھ میں سالن وغیرہ لگا ہے تو بائیں ہاتھ کی مدد لے سکتے ہیں لیکن جتنا ہوسکے دائیں ہاتھ کو شامل رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند