• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 67269

    عنوان: سب سے چھوٹا درود (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے تو اس کا ثبوت کیا ہے؟

    سوال: سب سے چھوٹا درود (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے تو اس کا ثبوت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 67269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 837-851/N=9/1437 صلی اللّٰہ علیہ وسلمیہ درود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی آنے پر پڑھاجاتا ہے؛ کیوں کہ اس میں لفظ علیہ کی ہا ضمیر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اسم گرامی کی طرف راجع ہوگی۔ اور اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی واسم گرامی نہ آیا ہو اور کوئی شخص مختصر الفاظ میں درود شریف پڑھنا چاہے تو یہ پڑھے: صلی اللّٰہ علی النبي محمد یہ یا یہ پڑھے: صلی اللّٰہ علی النبي الأمي جیساکہ حضرت تھانوی نے زاد السعید میں درود شریف کے صیغوں میں اسے بھی تحریر فرمایا ہے۔ اور اس طرح کے مختصر درود شریف کا ثبوت نسائی شریف کی اس روایت سے ہوتا ہے جس میں وتر کی دعا میں یہ الفاظ آئے ہیں: وصلی اللّٰہ علی النبي محمد (نسائی شریف، کتاب قیام اللیل وتطوع النھار، باب الدعا فی الوتر ۱: ۲۵۲، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند