عنوان: امتحان میں كامیابی كے لیے دعا
سوال: سی جی پی اے کا مطلب جی پی اے یعنی گریڈ (درجہ بندی) ہے۔ میرا سوال یہ تھا کہ میری جی پی دو سے نیچے آگئی ہے سیمسٹر میں(سہ ماہی امتحان میں) ۔ اگر دوبارہ اس نتیجہ میں گراؤٹ آئی تو یونیورسٹی سے نکال دیا جاؤں گا، اور ہم اتنے مضبوط نہیں ہیں۔ میرا سال ضائع ہوجائے گا اس کی وجہ سے ۔ میرے والدین بہت پریشان ہیں اور نتیجہ چار دن میں آئے گا تو پہلے میرے لیے دعا فرمائیں اور مجھے کوئی ایسی دعا بتائیں جس سے میں اس پریشانی سے نکل پاؤں۔ براہ کرم، میری مدد کریں اور میرے لیے دعا فرمائیں۔
جواب نمبر: 3264601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 944=784-7/1432
آپ روزانہ ایک سو مرتبہ درود شریف اور پانچ سو مرتبہ ”لا حول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم“ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی پریشانی دور ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند