• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66638

    عنوان: اگر کسی سے زنا ہو جائے تو وہ اللہ سے توبہ کس طرح کرے ؟

    سوال: میرا آپ سے یہ سوال ہے کے اگر کسی سے زنا ہو جائے تو وہ اللہ سے توبہ کس طرح کرے ؟

    جواب نمبر: 66638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1094-1174/L=11/1437 اس کو چاہئے کہ دو رکعت ”صلاة التوبہ“ کی نیت سے نماز پڑھ کر گناہ پر نادم ہوکر گریہ و زاری کے ساتھ اللہ کے حضور میں توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس طرح کی حرکت کے نہ کرنے کا عزم مصمم کرے توبہ کی حقیقت یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند